بھارت

بی جے پی الیکشن کمیشن کے آشیرواد سے ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری کر رہی ہے، ممتا بنر جی

کولکتہ:
بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اپنی نام نہاد برتری برقراررکھنے کیلئے الیکشن کمیشن کی مدد سے دیگر ریاستوں کے جعلی ووٹروں کا انتخابی فہرستوں میں درج کر رہی ہے ۔انہوں نے خبردار کیاکہ اگر یہ سلسلہ نہ روکا گیا تو الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنادیاجائے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ممتا بنرجی نے کولکتہ میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گنیش کمار کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی ملک کے ہر آئینی ادارے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی الیکشن کمیشن کے آشیرواد سے ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر وہ 26دن تک بھوک ہڑتال کرسکتی ہیں تو ووٹر فہرستوں کی درستگی کے مطالبے کے لیے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی دھرنا بھی دے سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے دہلی اور مہاراشٹر میں انتخابات میں دھاندلی کیلئے ووٹر لسٹوں میں ہریانہ اور گجرات کے ووٹروں کا اندراج کروایا ہے ۔جس کی وجہ سے وہ انتخابات میں کامیاب ہوئی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button