گرفتاریاں

بڈگام:بھارتی پولیس نے چھ افراد گرفتار کر لیے

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بڈگام میں چھ کشمیریوں کو سوشل میڈیا پر آزادی کے حق میں بیانیے کو فروغ دینے کی پاداش میں گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہلال احمد ڈار، اویس احمد خان ، سہیل احمد شیخ، عمر شفیع صوفی ، محمد عامر خان اور شاہد میر کو ضلع کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
یاد رہے کہ مودی حکومت نے اگست2019میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد علاقے میں اظہار رائے کی آزادی کا حق مکمل طور پر سلب کر لیا ہے ۔ بھارتی جبر کے خلاف آواز اٹھانے والوں اور جموںو کشمیر کے بارے میں غیر حقیقت پسندانہ بھارتی بیانیے کو چیلنج کرنے والوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے جیسے کالے قوانین کے تحت برسہابرس تک سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button