پاکستان

صدرآصف علی زرداری کا مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حالت زار پراظہار تشویش

اسلام آباد:
صدر مملکت آصف علی زرداری نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلسل بھارتی حکومتوں کے ناجائز قبضے،ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی سنگین وحشیانہ خلاف ورزیوں کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم کشمیری عوام کے لیے اپنی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ بھارتی قابض افواج کے مظالم کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے، مظلوم کشمیریوں کی آواز کو خاموش نہیں کیا جا سکتا اور پاکستان اس مسئلے کو ہر عالمی فورم پر اٹھاتا رہے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button