بھارت
ہماچل پردیش : کانگریس کے سابق ایم ایل اے کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا

شملہ:بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں کانگریس کے سابق ایم ایل اے بامبر ٹھاکر اس وقت زخمی ہوگئے جب نامعلوم مسلح افراد نے انہیں رہائشی گاہ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بامبر ٹھاکر اور دیگر افراد بلاس پور میں اپنی رہائش گاہ کے صحن میں موجود تھے۔ حملے میں ان کا سیکورٹی آفیسر (پی ایس او) بھی زخمی ہوا۔ٹھاکر کی ٹانگ میں گولی لگی ۔
یاد رہے کہ بامبر ٹھاکر پر فروری 2024میں بھی فائرنگ کی گئی تھی جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔






