بھارت

بھارت کی تاریخ اتحادیوں کے ساتھ دھوکہ دہی سے بھری پڑی ہے

نئی دہلی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بھارت کو ٹیرف لگانے کی دھمکیاں بلاوجہ نہیں ہیں بلکہ یہ نئی دہلی کو اپنے اتحادیوں کے ساتھ دھوکہ دہی کے ماضی کے ریکارڈ کو مدنظررکھتے ہوئے سزا دینے کا ایک سوچا سمجھا اقدام ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ میں قطر میں بھارت کے آئی ٹی انجینئر امیت گپتا کی ڈیٹا چوری اور جاسوسی کے الزام میں گرفتاری کو ایک مثال کے طور پر پیش کیاگیا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بھارت کس طرح اپنے اتحادی ممالک کے مفادات کے خلاف کام کر رہا ہے۔امیت گپتا کی گرفتاری سے مشرق وسطیٰ میں بھارت کے خفیہ جاسوسی نیٹ ورک کا پتہ چلتا ہے جو آئی ٹی کے پیشہ ور افراد کو حساس قومی رازوں میں دراندازی اور چوری کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ قطر میںبھارتی شہریوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ ہی بھارت نے کارکنوں کے بھیس میںجاسوسی کی کارروائیاں تیز کردیں ، جس سے خطے میں سیاسی اور علاقائی استحکام متاثر ہوتا ہے۔2022میں جاسوسی کے الزام میں بھارتی بحریہ کے 8افسران کی گرفتاری کے بعدامیت گپتا کا مقدمہ بھارت کی مسلسل جاسوسی مہموں کی نشاندہی کرتا ہے جس سے علاقائی استحکام اور باہمی اعتمادکے لئے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔اسرائیل کے ساتھ بھارت کے گٹھ جوڑ سے مشرق وسطیٰ میں اس کی جاسوسی اور خفیہ کارروائیوںمیں تیزی آئی ہے جس سے علاقائی سلامتی خطرات سے دوچار ہوگئی ہے۔رپورٹ میں دفاعی سودوں میں روس کے ساتھ دھوکہ دہی کو ا جاگر کرتے ہوئے ایک ناقابل بھروسہ اتحادی کی بھارتی تاریخ کا حوالہ دیاگیا ہے جو اعتماد کو برقراررکھنے کے بجائے اپنے مفادات کی تکمیل کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ریتاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button