بھارت
چھتیس گڑھ : فورسز نے فائرنگ کر کے مزید تین قبائلی ہلاک کر دیے
رائے پور:
شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فورسز نے آج مزید تین قبائلی ارکان فائرنگ کر کے ہلاک کر دیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان افراد کو دنتے واڑہ اور بیجاپور اضلاع کے جنگلاتی علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ہلاک کیا گیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے ہلاکتوںکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں تاحال آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی فورسز نے 20 مارچ کوریاست کے انہی علاقوں میں کم از کم 30 قبائلی ارکان ہلاک کر دیے تھے۔فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے افراد ماﺅ علیحدگی پسند تھے ۔ ماو¿ نواز گوریلے بھارت سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔







