آزاد کشمیر

عبدالرشید ترابی کا دورہ قطر ، علامہ ڈاکٹر محی الدین علی قراداغی سے ملاقات

فلسطین اور کشمیرکے حل طلب دیرینہ تنازعات سے متعلق تبادلہ خیال

دوحہ:سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے دورہ قطر کے دوران انٹرنیشنل مسلم اسکالرز ایسوسی ایشن کے سربراہ، عالم اسلام کی جلیل القدر علمی شخصیت علامہ ڈاکٹر محی الدین علی قراداغی سے ان کے ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس نشست میں فلسطین اور کشمیرکے حل طلب دیرینہ تنازعات اور امت مسلمہ کو درپیش دیگر کٹھن مشکلات پر سنجیدہ اور بامقصد گفتگو ہوئی۔ عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جاری نفرت انگیز پالیسیوں کے نتیجے میں مسلمانوں کے وجود اور کشمیریوں کے تشخص کو لاحق خطرات کو واضح کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ان سلگتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے عالم اسلام کو اجتماعی بصیرت اور مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر ان کی حمایت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مزیدموثر پشتیبانی کی درخواست کی ۔علامہ ڈاکٹر محی الدین علی قراداغی نے فلسطین اور کشمیر کو پوری انسانیت کا مشترکہ المیہ قرار دیتے ہوئے اپنے پلیٹ فارم سے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی اور آزاد کشمیر کے دورے کی دعوت قبول کی ۔ ملاقات میں قدرتی آفات کے مواقع پر قطری حکومت، عوام اور فلاحی اداروں کی طرف سے دی جانیوالی ا مداد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا اور مسلم دنیا کے معاملات میں قطر کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے اس کے استحکام کو امت کی اجتماعی ذمہ داری قرار دیا گیا۔ وفد میں نزیر احمد قریشی نے اگست 2019 کے بعد مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال اور کشمیری شناخت کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button