بھارت
بھارت :تامل ناڈو میں 150خاندانوں کو بے دخلی کا نوٹس
چنئی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ضلع ویلورکے علاقے کٹوکولائی میں پچھلی چار نسلوں سے رہنے والے 150 خاندانوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں کہ وہ وقف جائیداد پر رہ رہے ہیں حالانکہ ان کے پاس درست دستاویزات موجود ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان خاندانوں نے ضلع ویلور کے کلکٹر سے رابطہ کر کے اس معاملے میں فوری مداخلت کی درخواست کی ہے۔ یہ اقدام بھارتی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے وقف ترمیمی بل کی منظوری کے چند ہفتوں بعدسامنے آیا۔یہ نوٹس ایک درگاہ کے وقف بورڈ کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں جو اب مقامی مسلمانوں کے کنٹرول میں نہیں ہے۔





