World
بھارت پاکستان کو دہشت گردی کے ذریعے غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، گرپتونت سنگھ

واشنگٹن:”سکھس فار جسٹس“ کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی سرپرستی میںپاکستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سکھ رہنما نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملے بھارتی خفیہ ایجنسی کی سرپرستی میں ہورہے ہیں۔انہوں نے حملوں کو پاکستان کے خلاف براہِ راست کارروائی قرار دیا اور کہا کہ بھارت دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کو روکنا چاہتا ہے۔
سکھ رہنما نے کہا کہ بھارت کا مقصد دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔
گرپتونت سنگھ پنن ایک بھارتی نژادامریکی سکھ سیاسی کارکن اور وکیل ہیں۔ وہ امریکہ میں خالصتان تحریک کی سرکردہ شخصیت ہیں اور 2009 سے سکھس فار جسٹس (ایس ایف جے) کے جنرل کونسلر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔







