جموں
ادھمپور: حملے میں بھارتی فوجی ہلاک
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع ادھمپور میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں ر حملہ ضلع کے علاقے بسنت گڑھ میں جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران کیا گیا ۔ بھارتی فورسز نے علاقے میں آپریشن گزشتہ روز شروع کیا تھا۔
بھارتی فوج کی وائٹ نائٹ کو ر نے ”ایکس “پر ایک پوسٹ میں کہا کہ” فوجی فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہوا اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا“۔آخری اطلاعات تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔







