خصوصی رپورٹ

بھارت جنوبی ایشیاء کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے

اسلام آباد :بھارت 1947 میں قیام کے سے جنوبی ایشیاء کے خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہو اہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کاجنگی جنون اور توسیع پسندانہ عزائم سے علاقائی امن واستحکام کوشدیدخطرہ لاحق ہے۔ بھارت کی تخریبی سرگرمیوں اور ہمسایہ ممالک کے خلاف جارحیت کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں قیام امن مسلسل ایک خواب بنا ہو اہے۔2014میں بھارت میں نریندرمودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے علاقائی امن کو لاحق خطرات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے کیونکہ بھارت کی فالس فلیگ آپریشنز پہلے سے غیر مستحکم علاقائی صورتحال کو مزید ابتر بنارہے ہیں ۔بی جے پی کی پاکستان مخالف اور کشمیر مخالف جارحانہ بیان بازی خطے میں جنگی جنون کو ہوا دے رہی ہے ۔ مودی حکومت کے خاص طورپر پاکستان کے خلاف انتہائی غیر سنجیدہ اقدامات نے جنوبی ایشیا کے خطے کو ایک با ر پھر جنگ کے دہانے پر لاکھڑا کیاہے۔بھارت کئی دہائیوں سے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے اور مودی حکومت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ بھارت کو علاقائی امن کی کوئی فکر نہیں ہے۔پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اورعالمی برادری کو بارہا آگاہ کر چکا ہے بھارت جنوبی ایشیا کا امن تباہ کرنے پر تلا ہو اہے ۔اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری خطے میں امن کیلئے بھارتی توسیع پسندانہ اورجارحانہ عزائم کانوٹس لے کیونکہ کشمیر اور خطے میں دیرپا امن کاانحصارکشمیریوں کی خواہشات کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پر امن حل میں ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button