بھارت

مودی حکومت کا ایجنڈابھارت مخالف اور عوام دشمن ہے: وزیراعلیٰ کرناٹک

بنگلورو:بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے پہلگام واقعہ میں بڑے پیمانے پر سیکورٹی کی ناکامی اور سنگھ پریوار کے ہندوستان مخالف ایجنڈے پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بیلگاوی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس بی جے پی اور آر ایس ایس کی دھمکیوں کے سامنے کبھی ہار نہیں مانے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم بی جے پی اور آر ایس ایس کی کھوکھلی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے اقدامات "ملک دشمن” اور "عوام دشمن” ہیں۔انہوں نے سوال کیاکہ جب ہندوستانی انگریزوں کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر رہے تھے، تو سنگھ پریوار کے لوگ کیا کر رہے تھے؟ انہوںنے آزادی کی جنگ میں حصہ کیوں نہیں لیا؟ سدارامیا نے پہلگام واقعہ کو مودی حکومت کی بڑی سیکورٹی ناکامی قرار دیا۔کیا ہمیں بھارت کے عوام کی سیکورٹی میں حکومت کی ناکامی پر سوال نہیں اٹھانا چاہیے؟ اور اگر ہم آپ سے سوال کرتے ہیں، تو آپ انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایاجاتا ہے ؟انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی آزادی کے بعد 52 سال تک آر ایس ایس نے اپنے دفتر پر ہندوستانی پرچم تک نہیں لہرایا۔ کیا تمہیں اس پر شرم نہیں آتی؟ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کی جدوجہد سے لے کر جدید ہندوستان کی تعمیر تک، بی جے پی یا سنگھ پریوار نے ملک کے لیے کیا کیا ہے؟انہوں نے ہندوستانی سماج کو تقسیم کرنے کے علاوہ، آپ نے اس تمام عرصے میں بھارت میں کیا کیا ہے ؟ عوام کو بتائیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button