World

بھارت نے فرانس کی بھی ناک کٹوا دی، مقبوضہ کشمیر میں مار گرائے گئے طیارے پر فرانسیسی مینوفیکچرلیبل کی تصدیق

واشنگٹن: امریکی خبر رساں ادارے” سی این این “نے اطلاع دی ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر مار گرائے جانے والے بھارتی ائر فورس کے ایک طیارے پر فرانسیسی مینوفیکچرر لیبل موجود ہے جس سے پاکستان کے اس دعوے کی تصدیق ہوتی ہے کہ اس نے تین فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے مارے گرائے ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طیارے پر فرانسیسی فلٹریشن کمپنی لی بوزیک ایٹ گوٹیر کا لیبل پایا گیا ہے ۔ سی این این نے مزید کہا کہ لی بوزیک مینیسوٹا کی ڈونلڈسن کمپنی کی فرانس میں قائم ذیلی کمپنی ہے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تین فرانسیسی ساخت رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد ان طیاروں کی مارکٹنگ میں انتہائی گراوٹ آئی ہے۔
دریں اثنا، رائٹرز نے بھارتی حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ بدھ کے روز مقبوضہ جموں و کشمیر میں تین لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہو گئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button