پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، بھارتی دفاعی ذرائع کی تصدیق
سرینگر اور جموں میں صبح سویرے دھماکوں کو آوازیں سنی گئیں، وادی میں بجلی منقطع

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں آج صبح سری نگر اور جموں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پاکستان نے ننگی بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مکار دشمن کیخلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ شروع کردیا ہے اوربھار ت کے کئی شہروں اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں کئی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
بھارت نے پاکستان اور آزاد کشمیر پر حملوں میں مساجد ، مدارس اور سول آبادی کو نشانہ بنایا اور کئی معصوم بچوں سمیت تیس سے زائد شہریوں کو شہید کیا۔ بھارتی سفاکانہ کارروائیوں کے جواب میں پاکستان نے بھارتی شہروں اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
مقبوضہ علاقے کے رہائشیوں نے بتایا کہ جموں شہر میں صبح ساڑے4 بجے کے قریب متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جس کے بعد سے مکمل بلیک آو¿ ٹ ہے۔ اسی طرح کی آوازیں سری نگر کے مختلف حصوں میں بھی سنی گئیں۔ حکام کے مطابق دھماکوں کی آواز ایئرپورٹ سمیت اہم تنصیبات کے قریب سنی گئی۔دھماکوں کی آواز سنتے ہی شہر میں سائرن بج گئے۔حکام نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر اور وادی کے دیگر حصوں میں بجلی بھی منقطع ہوگئی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق سری نگر میں رات بھر 14 دھماکے سنے گئے۔
بھارتی دفاعی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے اہم فوجی اور اسٹریٹجک تنصیبات کو پاکستانی ڈرونز نے نشانہ بنایا، جن میں سری نگر ایئرپورٹ، اونتی پورہ ایئر بیس، نگروٹا، جموں، پٹھان کوٹ، فاضلکا اور جیسلمیر شامل ہیں۔






