حکومت کشمیر کی سیب کی صنعت کو دانستہ طور پر تباہ کر رہی ہے، وحید پرہ
سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنما وحید پرہ نے کہا ہے کہ حکومت وادی کشمیر کی ریڑھ کی ہڈی ”سیب کی صنعت “ کو دانستہ طور پر تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیاس روس کے مطابق وحید پرہ نے ”ایکس “پر لکھا”کشمیر کی سیب کی صنعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے لیکن حکومت اسے جان بوجھ کر تباہ وبربرباد کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، کشمیر کے سیب کے بجائے ہماچل پردیش کے سیب کو فروغ دیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ سرینگر جموںشاہر اور مغل روڈ کی دانستہ طور پر ناکہ بندی کی گئی ہے ،یہ سڑکیں بند رکھنے کی وجہ سے پھلوں سے لدے ٹرک پھنسے ہوئے ہیں جس سے کاشتکاروں اور تاجروں کو بڑے پیمانے پر معاشی نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہیں سرکاری پروگراموں اور ہندو یاتریوں کے لیے تو کھلی رہتی ہیں۔انہوںنے وادی کی پھلوں کی معیشت کے تحفظ کے لیے ٹرانسپورٹ کی بلا روک ٹوک فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔



