بھارت کے خلاف کامیابی 78سالہ تاریخ میں سنہری باب ہے: وزیر دفاع
سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی قیادت کی وجہ سے جوان حوصلے اور بہادری سے لڑے اور بھارت بڑے بڑے جہاز لیکر آیاتھا جنہیں پاکستانی افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کی قیادت نے جوانوں کا حوصلہ بڑھایا، افواج کے سربراہان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ ہماری افواج نے بہادری سے دشمن کو بھرپور جواب دیا، جب سے ہم نے آزادی حاصل کی، بھارت ہمارے خلاف ہے، برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے ایک الگ وطن کیلئے جدوجہد کی۔وزیر دفاع نے کہا کہ نوجوان نسل کو تاریخ سے روشناس کروانا چاہیے، پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ 78سالہ تاریخ میں اس طرح کی جرات کی مثال نہیں ملتی، مستقبل میں بچے فخر محسوس کریں گے، بھارت کے خلاف کامیابی 78سالہ تاریخ میں سنہری باب ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت بڑے بڑے جہاز لے کر آیا تھاجنہیں ہماری فوج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔



