امریکہ نے غیرقانونی امیگریشن نیٹ ورک چلانے والی بھارتی ٹریول ایجنسیوں پر پابندیاں عائد کردیں

واشنگٹن:بھارت کو ایک بار عالمی سطح پر شرمندگی کا سامناکرناپڑا ہے,امریکا نے بھارت کی ٹریول ایجنسیوں ویزا پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ بھارت میں موجود ٹریول ایجنسیوں کے مالکان، ایگزیکٹوز، اور سینئر عہدیدار پر ویزا پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جو جان بوجھ کر غیر قانونی طور پر لوگوں کو امریکا بھیجنے میں ملوث ہیں۔ بیان کے مطابق مشن انڈیا کے قونصلر امور اور ڈپلومیٹک سکیورٹی سروس روزانہ امریکی ایمبیسی اور قونصلیٹس میں ایسے افراد کی شناخت اور ان کے خلاف کارروائی کے لیے کام کرتے ہیں، جو غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ، اور انسانی تجارت کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ٹریول ایجنسیوں کے مالکان، ایگزیکٹوز، اور سینئر عہدیداران پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے، تاکہ غیر قانونی امیگریشن کے نیٹ ورکس کو ختم کیا جا سکے۔بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ امریکہ کی امیگریشن پالیسی کا مقصد نہ صرف غیر ملکی شہریوں کو امریکا کی غیر قانونی امیگریشن کے خطرات سے آگاہ کرنا ہے، بلکہ ان افراد کو بھی جوابدہ ٹھہرانا ہے، جو ہمارے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں، بشمول وہ افراد جو غیر قانونی امیگریشن کو فروغ دیتے ہیں۔امریکی امیگریشن قوانین اور پالیسیوں کا نفاذ قانون کی بالادستی کو قائم رکھنے اور امریکی شہریوں کے تحفظ کے لیے بہت ضروری ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ ویزا پابندیوں کی پالیسی عالمی سطح پر نافذ ہے اور ان افراد پر بھی لاگو ہوتی ہے، جو بصورت دیگر ویزا ویور پروگرام کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔




