بھارت

اترپردیش:پولیس انسپکٹر نے اپنے باپ کو قتل کر دیا

258f3568-d4a5-416d-85e8-b7cddb44e817لکھنو27 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اترپریش میں ایک پولیس کانسٹیبل نے اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کی اجازت نہ دینے پر اپنے والد کو قتل کر دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شبکا نامی گاﺅں کے رہائشی انسپکٹر گورو کمار گزشتہ کئی ماہ سے اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا اور اسکا اپنے باپ سے اپنی گرل فرینڈ سے شادی پر جھگڑا تھا ۔ گورو کمار نے تلخ کلامی کے بعد اپنے والدکے سر پر لوہے کی سلاخ دے ماری اوروہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ بعد ازاں اس نے لاش کو بوری میں بند کر کے گاﺅں کے مضافات میں گنے کے کھیت میں پھینک دیا۔ مقتول کی لاش بعد میں پولیس نے برآمد کر لی ۔ ایک پولیس افسر نے کہا کہ ملزم انسپکٹر نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button