گرفتاریاں

سرینگر:سوشل میڈیا پوسٹوں پر ایک پروفیسر اورخاتون صحافی گرفتار

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں پولیس نے سوشل میڈیا پر ‘قابل اعتراض’ مواد اپ لوڈ کرنے پرایک پروفیسرڈاکٹر عبدالوسیم اورخاتون صحافی آصفہ بشیر کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس کی سائبر برانچ نے کولگام سے تعلق رکھنے والے ایک سابق پروفیسر ڈاکٹر عبدالوسیم اور صحافی آصفہ بشیر کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے دعوی کیا کہ یہ دونوں مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ‘قابل اعتراض’ مواد اپ لوڈ کرنے میں ملوث ہیں۔ڈاکٹر وسیم کو پولیس سٹیشن شیر گڑھی جبکہ آصفہ بشیر کو مزید تفتیش کے لیے ویمن پولیس سٹیشن رام باغ بھیج دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button