آزاد کشمیر

جموں وکشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل کے وفد کی لبریشن فرنٹ کے مرکزی رہنماﺅں سے ملاقات

اسلام آ باد:جموں وکشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل کے چیئرمین غلام نبی بٹ کی قیادت میں ایک اعلی سطحی وفدنے لبریشن فرنٹ کے سنٹرل انفارمیشن آفس میں تنظیم کے مرکزی رہنماوں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وفد میں کمیونٹی انٹرنیشنل کے جنرل سیکریٹری راجہ پرویز احمد، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری راجہ زرین محمد خان، سیکریٹری مالیات چوہدری محمد شکیل اور سیکریٹری اطلاعات سید یوسف ہمدانی جبکہ لبریشن فرنٹ کی طرف سے مرکزی وائس چیئرمین سلیم ہارون، مرکزی سیکریٹری مالیات خواجہ منظور احمد چشتی، مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر سردار محمد انور خان اور محمد رفیق ڈار موجود تھے۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کمیونٹی انٹرنیشنل کے وفد نے تحریک آزادی میں لبریشن فرنٹ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ محمد مقبول بٹ شہید، قائد تحریک امان اللہ خان مرحوم اور بھارتی تہاڑ جیل میں محبوس قائد محمد یاسین ملک کی عملی جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے آزادی جیسے عظیم مقصد کے حصول کے لئے مشترکہ جدوجہد کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ کمیونٹی انٹرنیشنل کے رہنماوں نے قومی تحریک آزادی کی جدوجہد میں ہر ممکن کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ بیان کے مطابق ملاقات میں موجود جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی جملہ قیادت نے کمیونٹی انٹرنیشنل کے وفد کا دفتر آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے نیک جذبات کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ لبریشن فرنٹ کی قیادت نے وفد کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ لبریشن فرنٹ جدوجہد آزادی کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعز م ہے۔
بیان کے مطابق کمیونٹی انٹرنیشنل کے وفد نے محمد یاسین ملک سمیت جملہ آزادی پسند اسیر رہنماوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button