بھارت

تامل ناڈو: مسلم طلباءکو ہوسٹل کی دیوار پر ”آزاد فلسطین“ لکھنے پر یونیورسٹی سے نکال دیا گیا

چنائی: بھارت ریاست تامل ناڈو میں قائم راجیوگاندھی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوتھ اینڈ ڈیولپمنٹ کی انتظامیہ نے تین مسلم طلباءکو ہوسٹل کی دیوار پر ”آزاد فلسطین“ لکھنے پر ملک دشمن قرار دیتے ہوئے انہیںیونیورسٹی سے نکال دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ماسٹر ان سوشل ورک کے فائنل ایئر میں زیر تعلیم طلباءایس اسلم ، ایم اے سعید اور نابل ابو الیث کو یونیورسٹی سے خارج کر کے ان پر ایک برس تک کسی بھی امتحان میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
متاثرہ طلباءکا کہنا ہے کہ انہیں محض مسلمان ہونے پر نشانہ بنایا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ انکے خلاف تادیبی کارروائی اصول و قوائد پر عمل کیے بغیر کی گئی۔ نکالے جانے والے یہ طلباءریاست کیرالہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button