مقبوضہ جموں و کشمیر
بارہمولہ :سڑک حادثے میں آٹھ بھارتی پولیس اہلکار زخمی

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں گاڑی الٹنے سے 8 بھارتی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حادثہ ضلع کے علاقے اوڑی میں اس وقت پیش آیا جب پولیس کی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گی۔گاڑی میں سوار تمام آٹھ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال (ایس ڈی ایچ) اوڑی منتقل کیا گیا۔







