World

امریکی صدر کی ایک بار پھر کشمیر تنازعے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق امریکی صدر نے گزشتہ روز ایک بل پر دستخط کرنے کی تقریب کے بعد سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوںنے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کو روکا ، دونوں ملک جوہری جنگ کی طرف بڑھنے والے تھے لیکن میں نے انہیں روکا ، میں نے دونوں ملکوں کے رہنماﺅں کو فون کیا ، ان سے بات کی اور کہا کہ اگر آپ جنگ کریں گے تو ہمارے ساتھ تجارت نہیں کر سکیں گے ۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے فون کالز اور تجارت کے ذریعے اس جنگ کو روکا ۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت کو اکھٹا کریں گے ، ان کی کشمیر پر طویل عرصے سے دشمنی ہے ، میں نے ان سے کہا کہ میں آپکا ثالث بنوں گا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button