World

امریکی صدر آج فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج آرمی چیف فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وائٹ ہاوس کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج( بدھ )کے روز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ دوپہر کے کھانے پر ملاقات کریں گے۔
وائٹ ہاو¿س کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کیبنٹ روم میں ظہرانہ دیا جائے گا، یہ ملاقات واشنگٹن کے وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہوگی یعنی یہ پاکستان میں شام کا وقت ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک، ڈی جی ملٹری آپریشن اور پاکستانی سفیر بھی ظہرانے میں شرکت کریں گے جب کہ امریکی صدر کے ساتھ ان کی کابینہ اراکین بھی ظہرانے کا حصہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع میں کھل کر ایران کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ فیلڈ مارشل نے امریکا کے سرکاری دورے کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اوور سیز پاکستانیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت میں بیرون ملک پاکستانیوں کا نمایاں کردار ہے، سمندر پار پاکستانیوں نے آرمی چیف کے ساتھ اپنے تجربات اور تجاویز شیئر کیں۔
انہوں نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے مسلسل تعاون کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ روابط کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دوسری مدت کے لیے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کی کسی بھی پاکستان کی اعلیٰ ترین شخصیت سے یہ پہلی ملاقات ہوگی۔K

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button