محاصرے اور تلاشی

بھارتی فوجیوں نے ادھم پور، سامبا میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں نے ادھم پور اور سامبا اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسز اہلکاروں نے جمعرات کی صبح ضلع ادھمپور کے علاقے بسنت گڑھ میں آپریشن شروع کیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ یہ آپریشن علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت کے بارے میں ایک خفیہ اطلاع پر شروع کیا گیا۔آپریشن کے دوران بھارتی فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فورسز کا آپریشن جاری تھا۔
بھارتی فورسز نے ضلع سانبا کے علاقے پورمنڈل میں بھی تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button