بھارت

چھتیس گڑھ: بھارتی فورسز کے ہاتھوں 2 قبائلی خواتین قتل

نارائن پور:
بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے 2 قبائلی خواتین کو قتل کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دونوں خواتین کو بھارتی فورسز کے ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈاور اسپیشل ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے ضلع نارائن پور کے علاقے ابوجماد میں کوہک میٹا پولیس اسٹشین کی حدود میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں قتل کیا۔ڈسٹرکٹ ریزروگارڈ کے اہلکاروں نے قبائلی خواتین کونکسل باغیوں کا ساتھی قرار دیکر قتل کیا ۔ علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی مسلسل جاری ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button