World

ایس سی او کانفرنس: خواجہ آصف کے خطاب کے بعد بولنے کی بھارتی وزیر دفاع کی درخواست مسترد

چنگ ڈائو : چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے خطاب کے بعد بولنے کی بھارتی وزیر دفاع کی درخواست کو مسترد کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خواجہ آصف نے چنگ ڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس سے خطاب میں پاکستان میں بھارت کی مداخلت کے تمام شواہد پیش کئے تھے ۔ انہوں نے خاص طورپر بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے اور بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیوکی گرفتاری کا حوالہ دینے کے علاوہ تنازعہ کشمیر سے متعلق پاکستان کا دو ٹوک موقف پیش کیاتھا۔خواجہ آصف کی تقریر کے بعد بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے چینی وزیر سے دوبارہ بولنے کی درخواست کی لیکن ان کی درخواست کو مسترد کردیاگیا ۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلامیے میں کشمیر اور بلوچستان کا ذکر موجود تھاا ور دیگر ملکوں نے بھی پاکستان کے موقف کی حمایت کی تھی۔تاہم وزیر دفاع نے کہا کہ کانفرنس کا اعلامیہ مشترکہ ہوتا ہے ، اگر کوئی رکن غیر حاضر ہو تو اعلامیہ جاری نہیں کیا جاتا۔ تنظیم کے 9 ممالک مشترکہ اعلامیے پر متفق تھے مگر بھارت نے اس پر دستخط نہیں کیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button