بھارت
بھارت :اڑیسہ میں مندر میں بھگدڑ مچنے سے تین افراد ہلاک، 50زخمی

بھونیشور:بھارتی ریاست اڑیسہ میں اتوار کی صبح ایک مندر میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم تین افراد ہلاک اور 50دیگر زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع پوری میں شری گنڈیچا مندر کے قریب صبح 4 بجے کے قریب پیش آیا جب یاتریوں کی ایک بڑی تعداد درشن کے لیے جمع تھی ۔پوری کے ضلع کلکٹر سدھارتھ ایس سوین نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا جن میں سے چھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔






