پاکستان

پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، اسحاق ڈار

جموں وکشمیر عالمی طورپر تسلیم شدہ تنازعہ ہے ، نائب وزیر اعظم

اسلام آباد:
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔ تنازعہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے، جس کے پرامن حل سے ہی خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسحاق ڈار نے انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔ بھارت نے پہلگام کا جھوٹا ڈراما رچایا اور فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان پر جارحیت مسلط کی تاہم پاکستان نے بھارتی جارحیت کا فوری اور موثر جواب دیا۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتا اس لئے وہ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے۔۔انہوں نے واضح کیاکہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا۔ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی بربریت کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال پر تشویش ہے، غزہ میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے، عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی مظالم بند کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران اسرائیل جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے، ایران کے جوہری مسئلہ کا حل بات چیت سے نکالا جائے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کا ایک ذمہ دار رکن ہے اور وہ ایران کے قانونی موقف کی ہمیشہ تائید کرتا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button