مقبوضہ جموں و کشمیر

میرواعظ کا کٹرا سمیت جموں کے مختلف علاقوںمیں بارشوں کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس

سرینگر:غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمرفاروق نے کٹرا سمیت جموں کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ نے مہلوکین کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں یہ دکھ برداشت کرنے کے لئے صبراورحوصلہ عطا فرمائے۔میرواعظ نے کہا کہ یہ نہایت افسوسناک ہے کہ موسم کی پیشگی وارننگ اور الرٹس کے باوجود کمزوراور خطرے میں رہنے والے خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ صرف وارننگ دینا کافی نہیں بلکہ متاثرہ علاقوں میں رہنے والوں کی بروقت شناخت اور محفوظ مقامات پر منتقلی لازمی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکام کو دور اندیشی کے ساتھ اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ قیمتی جانوں کاضیاع بار بار نہ ہو۔انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے طویل مدتی اقدامات اختیار کئے جائیں جن سے مستقبل میں لوگوں کو اس طرح کی آفات سے محفوظ رکھا جاسکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button