World

بھارتی عازمین حج کو مکہ مکرمہ میں غیر معیاری رہائش، ناقص انتظامات کا سامنا

مکہ مکرمہ :مکہ مکرمہ کے علاقے عزیزیہ میں مقیم بھارتی عازمین حج کو غیر معیاری رہائش اورناقص انتظامات کا سامنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ معاملہ اس وقت اہمیت اختیارکرگیاجب عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹسنجے سنگھ نے ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں عازمین حج کے زیر استعمال عمارت کی ابتر حالت کودیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں کمروں کے اندرجمع گندا پانی ، باتھ رومز سے رستا ہواپانی، گندے بیت الخلاءاور جگہ کی کمی کو دیکھا جاسکتا ہے۔بھارتی عازمین حج جن میں بہت سے عمر رسیدہ افراد شامل ہیں، شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ مطلوبہ فیس ادا کرنے کے باوجود انہیں اس طرح کی صورتحال کے بارے میں آگاہ نہیں کیاگیا۔انہوں نے فوری طورپر بہتر سہولیات کی فراہمی یا پاسپورٹوں کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال ان کے نماز کے لیے حرم جانے میں رکاوٹ ہے۔رواں سال1.75 لاکھ سے زائد بھارتی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button