بھارت
اتر پردیش: پولیس نے فلسطین کے جھنڈے والی شرٹ پہننے پر چار مسلم نوجوان گرفتار کر لیے
لکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع دیور یامیں پولیس نے تعزیے کے جلوس کے دوران فلسطین کے جھنڈے والی ٹی شرٹ پہننے پر چار مسلم نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تعزیے کے جلوس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی جس میں نوجوانوں کے ایک گروپ کو فلسطینی پرچم سے مشابہ ٹی شرٹ پہنچے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے ہندﺅوںکی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے مسلم نوجوانوں کو حراست میںلیا اور انکی ٹی شرٹس بھی ضبط کر لیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے تاہم نوجوانوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔





