World

بھارت پاکستان کا پانی روک سکتا نہ ہی اس کا رخ موڑ سکتا ہے: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

کوالالمپور: نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کا پانی روک سکتا ہے ہی نہ اس کا رخ موڑ سکتا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسحاق ڈار نے کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر بھارت کیلئے فضائی حدود بند کی۔انہوں نے کہاکہ بھارت نہ پاکستان کا پانی روک سکتا ہے نہ اس کا رخ موڑ سکتا ہے۔ بھارت کو بتادیاہے کہ اگر پاکستان کا پانی بند کیا تو یہ جنگ کے مترادف ہوگا، بھارت نے کسی بین الاقوامی ضابطے کے بغیر سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پہلگام فالز فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پر لگاکر اٹاری بارڈر کو بند کیا، بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی۔انہوں نے کہاکہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، بھارت نے اٹاری بارڈر بند کیا، ہم نے واہگہ بارڈر بند کر دیا، ہم نے سکھ کمیونٹی کے علاوہ تمام بھارتیوں کے ویزے کینسل کر دیئے اوربھارتی پروزاروں کیلئے اپنے فضائی راستے بند کر دیئے۔انہوں نے کہاکہ 2019میں بھی پلوامہ اٹیک کے وقت بھارت نے جھوٹ کا سہارا لیا، پہلگام واقعے میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں، ہم نے اس بار بھارت کا بیانیہ کامیاب نہیں ہونے دیا، پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان نے واقعہ کی شفاف بین الاقوامی تحقیقات میں تعاون کی بھی پیش کش کی ۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری کو آگاہ کردیاہے کہ بھارت غلط بیانی کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم ہر پاکستانی ملک کا سفیر ہے، پاکستانی برادری سے مل کر دلی خوشی ہوئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button