مقبوضہ جموں و کشمیر
لہہ ۔منالی ہائی وے موسم سرما کے لیے بند، مسافروں کو سفر سے گریز کی تلقین

لہہ: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے لداخ خطے میں428کلومیٹر طویل لہہ-منالی ہائی وے کو سخت سردی کی وجہ سے پیر سے تمام گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لداخ پولیس نے شدید برف باری، گرتے ہوئے درجہ حرارت اور سڑک کی بندش کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر عوام کو راستے پر سفر کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔ہائی وے جو لہہ کو ہماچل پردیش کے علاقے منالی سے ملاتی ہے ،سرینگر-لہہ سڑک کے لیے ایک اہم متبادل کے طور پر کام کرتی ہے۔ حکام نے بتایا کہ سڑک کی بندش اس وقت تک رہے گی جب تک کہ چار پہاڑی گزرگاہوں سے برف صاف نہیں ہو جاتی ۔ انہوں نے مسافروں کو خبردار کیا کہ وہ سردیوں کے مہینوں میں سفر کرنے سے گریز کریں۔






