مقبوضہ جموں و کشمیر
کشتواڑ میں سڑک کے حادثے میں تین افرادکی موت

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کشتواڑ میںایک جے سی بی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3افراداپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ضلع کے علاقے دچھن میں ایک پہاڑی راستے سے گزرنے والی جے سی بی گاڑی سڑک سے پھسل کر ایک نالے میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں جے سی بی پر سوار تینوں افرادکی موت ہوگئی۔تینوں لاشوں کو ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں طبی اور قانونی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔






