بھارت
راجستھان :اسکول کی چھت گرنے سے 4بچے ہلاک درجنوں زخمی
نئی دلی: بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جھالاواڑ میں ایک سرکاری اسکول کی چھت گرنے سے کم سے کم 4بچے ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے گائوں پیپلوڈی میں جمعہ کی صبح سرکاری پرائمری اسکول کے ایک کلاس روم کی چھت اچانک گرنے سے کم سے کم 4 بچے ہلاک اور بڑی تعداد میں بچے ملبے تلے دب گئے ہیں ۔ جس وقت چھت گری اس وقت کلاس روم میں تقریبا 60طلبا موجود تھے۔ملبے سے اب تک 8بچوں کو زندہ نکالا جا چکا ہے جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق اسکول کی عمارت کافی پرانی اور خستہ حال تھی، جس کی بروقت مرمت نہیں کرائی گئی تھی۔ مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ بارہا شکایتوں کے باوجودانتظامیہ نے اسکول کی عمارت کی مرمت کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی ۔







