پابندیاں

مقبوضہ جموں وکشمیر :انتظامیہ نے بھارتی یوم آزادی سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دیں

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دلی کے مسلط کر دہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انتظامیہ نے بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ جموں خطے کے تمام اضلاع میں حفاظتی انتظامات سخت کریں۔ فورسز کو کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈی والے تمام علاقوں میں رات کا گشت بڑھانے اور پوری طرح چوکس رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پولیس کو شہری علاقوںمیں موجودتمام اہم تنصیبات کی نگرانی سخت کرنے کو کہاگیا ہے۔
یاد رہے کہ کشمیری بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپر مناتے ہیں ۔بھارت کا یوم آزادی کشمیریوں کیلئے مزید مشکلات لاتا ہے کیونکہ بھارتی فورسز نام نہاد سیکورٹی کے نام پر انکا جینا حرام کردیتی ہیں۔بھارت کشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت دینے کے بجائے اپنے قومی دن ان پر مسلط کرنے کی کوشش کر تا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button