بھارت

بھارت خالصتان تحریک کو بین الاقوامی دہشتگردی کا رنگ دینے میں بُری طرح ناکام

اسلام آباد: بھارت سکھوں کی خالصتان تحریک اور سکھ علیحدگی پسندوں کو پاکستان سے منسلک کرنے کی اپنی مذموم کوششوں میں برُی طرح ناکام ہوچکا ہے اور اس حوالے سے اسکے جھوٹ پر مبنی بیانیے کو بین الاقوامی سطح پر کوئی اہمیت نہیں دی جارہی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں ایف بی آئی کی حالیہ کارروائی اور پنجاب میں دہشتگردی کی کارروائیوں کو پاکستان سے جوڑنے کا بھارتی بیانیہ محض ایک سیاسی پرپیگنڈہ ہے ، بھارت کے پاس اس حوالے سے نہ کوئی ٹھوس شواہد ہیں اور نہ کوئی ثبوت ۔کینیڈا میں بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور اس قتل میں مودی حکومت کے براہ راست ملوث ہونے کے شواہد سے بھارت سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اس نے خالصتان تحریک کو پاکستان سے جوڑنے کے اپنے بیانیے میں تیزی لائی ہے ، وہ اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے اس بیانیے کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
پنجاب میں ہونے والی کارروئیوں کو پاکستانی حمایت یافتہ دہشگری قرار دینا اور پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات عائد کرنا بھارت کا ایک پرانا وطیرہ ہے، بھارت اپنی داخلی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہا ہے ۔ مودی حکومت کے دعوے اور الزامات محض کھوکھلے ہیں اور انکی پس پردہ حقیقت بھارت کی وہ پے در پے شکست اورناکامیاں ہیں جن سے وہ سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور الزام تراشی اور پروپیگنڈہ کو اپنا وطیرہ بنا لیاہے ۔
کینیڈا میںسکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور امریکہ میں سکھ رہنما گرو پتونت سنگھ پنون کے قتل کی سازش نے بھارت کا بھیانک چہرہ عالمی سطح پر بری طرح بے نقاب کردیا ہے اور اب یہ بات پوری دنیا پرعیاں ہوچکی ہے کہ مودی حکومت کی دہشت گردی نے پوری دنیا میںاپنے پنجے گاڑھ لیے ہیں۔بھارت اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والے سکھوںکی آواز کو بے رحمی سے دبا رہاہے، وہ پنجاب میں بڑھتی ہوئی بے چینی سے سخت پریشان ہے اور ہروندر سنگھ رندا اور لکھبیر لندا جیسے افراد کے نام لے کر یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ سکھوں کی آواز کسی خفیہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔بھارت دراصل پنجاب میںپائی جانے والی بے چینی پر قابو پانے میں ناکام ہے لہذا وہ پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوںکا سہار ا لے رہا ہے۔تاہم عالمی برادری اسکے الزامات ،جھوٹ اور پروپیگنڈہ پر کان دھرنے کیلئے ہرگز تیار نہیں ہے۔
مریکہ میں ‘سمر ہیٹ انیشی ایٹو’ کے تحت کی گئی ایف بی آئی کی حالیہ کارروائی دراصل مقامی گینگ اور مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف تھی نہ کہ کسی دہشتگرد نیٹ ورک یا پاکستان سے وابستہ تنظیم کے خلاف۔ امریکی حکام اور نہ ہی ایف بی آئی نے کسی بیان میں پاکستان کاکوئی ذکر نہیں کیاہے ۔ بھارت کا اس کارروائی کو "سرحد پار دہشتگردی” قرار دینا محض جھوٹ پر مبنی بیانیہ ہے۔امریکہ میں گرفتار کیے گئے افراد پردہشتگردی نہیں بلکہ اغوا، سازش اور دیگر مجرمانہ دفعات کے تحت الزامات عائد کئے گئے ہیں۔بھارت ان افراد کا پاکستان سے تعلق بتا کر دراصل پاکستان کو بدنام کرنے اور عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہاہے۔ بھارت اس خوف میں مبتلا ہے کہ کینیڈا، برطانیہ اور امریکہ میں خالصتان تحریک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مودی حکومت کی داخلی پالیسیاں بے نقاب ہونے کا اندیشہ ہے۔بھارت کی بیرونِ ملک سرگرمیوں، خفیہ آپریشنز اور ڈس انفارمیشن مہم کو بے نقاب کرنا ناگزیر ہوچکا ہے ۔عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر جاری جھوٹ پر مبنی بھارتی مہم، اقلیتوں بالخصوص سکھوں کےخلاف کریک ڈاﺅن اور انسداد دہشتگردی کے قوانین کے غیر قانونی استعمال کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے آواز بلند کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button