World

سکھز فارجسٹس کا صدر ٹرمپ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے دعائیہ تقریب منعقد کرنے کا اعلان

واشنگٹن:  خالصتان نواز سکھ تنظیم ”سکھز فارجسٹس”نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک دعائیہ تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ تقریب 17اگست کو واشنگٹن میں منعقد کی جائے گی اور اس میں خاص طور پر صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش کے ایک سال مکمل ہونے پر ان کی ثابت قدمی اور حوصلے کو سراہا جائے گا۔سکھزفارجسٹس کے رہنما گروپتونت سنگھ پنوں نے اس تقریب کے حوالے سے کہا کہ صدر ٹرمپ کی ثابت قدمی اور حوصلہ قابل ستائش ہے اور ہم اس دن کو یاد کرتے ہیں جب وہ اپنے دشمنوں کے مقابلے میں جرات کے ساتھ کھڑے ہوئے۔یہ دعائیہ تقریب 17اگست کو خالصتان ریفرنڈم کے لیے ہونے والی ووٹنگ کے آغاز پر شروع ہوگی جس میں سکھ ووٹر بھارت کے زیر قبضہ پنجاب کی آزادی کے حق میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ایس ایف جے نے کہا کہ بھارت کی حکومت نے اس ریفرنڈم کو روکنے کی کوشش کی تھی۔گروپتوت سنگھ پنوں نے کہا کہ 2023میں بھارتی ایجنٹوں نے امریکی سرزمین پر ایک سکھ شہری کے قتل کی سازش کی جو کہ نہ صرف سکھ کمیونٹی بلکہ تمام انسانیت کے لیے ایک سنگین خطرہ تھا۔انہوں نے کہا کہ 17اگست کو اس تقریب کا انعقاد نہ صرف سکھوں کی سیاسی قوت کو ظاہر کرے گا، بلکہ یہ دن عالمی سطح پر ”بیلٹ اور بلٹ”کے درمیان ایک نئی عالمی جنگ کی علامت بنے گا جو ایک نئے عالمی انقلاب کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button