World

امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد گروپ قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)اور اس کے ذیلی گروپ مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ 2019 میں کالعدم بی ایل اے کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا تھا، جبکہ مجید بریگیڈ کا نام بی ایل اے کے عالمی دہشت گرد فہرست میں شامل ہے۔اعلامیہ کے مطابق بی ایل اے نے 2024میں کراچی ایئرپورٹ اور گوادر میں خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی جبکہ رواں سال بی ایل اے نے جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کی ذمہ داری قبول کی تھی۔جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ میں 31افراد جاں بحق ہوئے تھے اور 300سے زائد افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ اس فیصلے سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
ادھر وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے امریکا کی جانب سے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو پاکستان کا موقف امریکی انتظامیہ تک پہنچانے کا کریڈٹ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے لسانیت اور حقوق کے نام پر معصوم لوگوں کا خون بہایا۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی مقصد شہریوں کے قتل کو جائز نہیں بنا سکتا، دنیا کو دہشت گردی کی اس لعنت کے خاتمے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button