پاکستان

بھارت افغان سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروپوں کی سرپرستی سے باز رہے، پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حق خودارادیت کی کشمیریوں کی آواز کو دبانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجما ن طاہر اندرابی نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف پاکستان کے اقدامات پر بھارتی کا حالیہ بیان کھلی منافقت اور دوغلے پن کا عکاس ہے۔
انہوں نے مزید کہا اپنے پڑوسیوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو مجروح کرنے کا ریکارڈ رکھنے والے ملک کا بین الاقوامی اصولوں پر تبصرہ کرنا مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے بیانات کشمیریوں کے بنیادی حقوق سے بھارت کی مسلسل انکار سے توجہ نہیں ہٹا سکتے۔
انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ افغان سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروپوں کی حمایت اور سرپرستی کرنے سے باز رہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button