بھارت

میانماربھارت سرحد پر آسام رائفلز پر حملہ، تین اہلکار ہلاک

اروناچل پردیش: میانمار بھارت سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف آسام رائفلز کے اہلکاروں پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایک ناگا مسلح تنظیم نے 26 مارچ کو شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے کیا۔
ایک مقامی شخص نے کہا کہ سرحد پر زبردستی باڑ لگائی جا رہی ہے جسے مقامی لوگ قبول نہیں کرتے۔ آسام رائفلز سیکیورٹی فراہم کر رہی تھی کہ اسی دوران حملہ ہوا، جس میں تین اہلکار مارے گئے۔
پانساو¿ کے علاقے میں سرحدی باڑ لگانے کا عمل بھارت کی جانب سے گزشتہ برس کے آخر میں شروع کیا گیا تھا، جس کے خلاف مقامی آبادی اور ناگا سول سوسائٹی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔ اس منصوبے کے لیے آسام رائفلز کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔
جہاں باڑ لگائی جارہی تھی وہ میانمار کے علاقے ساگائنگ کے ضلع کھانتی، تحصیل نانیون میں واقع ہے اور یہ بھارتی ریاست اروناچل پردیش سے ملحق ایک سرحدی شہر ہے۔۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button