مقبوضہ جموں و کشمیر

بارہمولہ میں مجوزہ ریلوے لائن بچھانے سے سینکڑوں خاندانوں کے بے گھر ہونے کا خطرہ

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کئی علاقوں کے مکینوں نے بارہمولہ-اوڑی ریلوے لائن کو گنجان آباد رہائشی علاقوں سے گزارنے کے حکام کے منصوبے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام سے سینکڑوں خاندان بے گھر ہوجائیں گے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مجوزہ لائن جیٹی، خواجہ باغ، شیروانی کالونی، گٹیار، اوشکارہ اور دیگر کالونیوں سے گزاری جائے گی جن میں سے کچھ چھ دہائیوں سے زیادہ پرانی ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہناہے کہ بارہمولہ میں محدود اراضی ہے اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کے بجائے متبادل راستہ تلاش کیا جانا چاہیے تھا۔گرودوارہ پربندھک کمیٹی بارہمولہ کے صدر دلجیت سنگھ نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ محکمہ ریلوے نے رہائشیوں سے مشورہ کیے بغیر اس منصوبے کو حتمی شکل دی۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر خاندان ریٹائرڈ ملازمین کے ہیں جو زندگی کے اس مرحلے پر گھر دوبارہ نہیں بنا سکتے۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی صدر محمد رفیق راتھر نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نقل مکانی، سکیورٹی خطرات اور ماحولیاتی نقصان کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکام نے مکینوں کی بار بار کی اپیلوں کو نظر انداز کیا۔مقامی لوگوں نے قابض حکام پر زور دیا کہ وہ اس منصوبے پر نظر ثانی کریں اور ایک متبادل راستہ تلاش کریں جسے ان کے گھربھی بچ جائیں اور قصبے کی ثقافت بھی محفوظ رہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button