World

یاسین ملک کا جذبہ آزادی ناقابل شکست ہے، مواحد حسین

واشنگٹن:
معروف وکیل، مصنف، اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا اور یو ایس سپریم کورٹ بار کے رکن مواحد حسین شاہ نے کہا ہے کہ نئی دلی کی تہاڑ جیل میں بند کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کی کشمیر کاز کیساتھ وابستگی غیر متزلزل اور جذبہ آزادی ناقابل شکست ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مواحد حسین شاہ، جنہوں نے آنجہانی امریکی سینیٹر جیمز ابوریزک کے مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں اور کتاب ”ول اینڈ سکل“ کے مصنف ہیں، نے ان خیالات کا اظہار واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی سول سوسائٹی کے اندر بہت سے لوگ نریندر مودی کی پالیسیوں سے شرمندہ اور انتہائی فکر مند ہیں۔انہوں نے محمد یاسین ملک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نڈر اور ناقابل شکست رہنما ہیں ۔ مواحد حسین نے انسانیت اور انصاف کے تمام علمبرداروں پر زور دیا کہ وہ کھلے دل سے یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ کریں اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کشمیرکاز کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔
یاد رہے کہ محمد یاسین ملک جھوٹے مقدمات میں گزشتہ کئی برس سے تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ ان عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے اور اب مودی حکومت نے انہیں سزائے موت دلانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button