World

اقوام متحدہ تنازعہ کشمیر کے بارے میں اپنے موقف پر قائم ہے، ترجمان

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے واضح کیا ہے کہ عالمی ادارہ کئی دہائیوں سے جاری تنازعہ کشمیر کے بارے میں اپنے موقف پر قائم و دائم ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفین دوجارک نے نیویارک میں ادارے کے ہیڈکوارٹرز میں معمول کی بریفنگ کے دوران بھارت میں امریکی سفیر سرجیو گور کی جانب سے جموں و کشمیر کی حیثیت کے بارے میں حالیہ بیان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں سفیر کے بیان پر تبصرہ نہیں کر رہا، ہمارا موقف وہی ہے جو پہلے سے چلا آرہا ہے۔
کشمیر کے تنازع پر اقوام متحدہ کا موقف یہ رہا ہے کہ یہ ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے اور اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیا جانا چاہیے۔
یاد رہے کہ بھارت میں امریکی سفیر کے حالیہ بیان کے بعد پاکستان نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا تھا ۔
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی اعلی سفارتکار نٹالی بیکر کو دفتر خارجہ طلب کرکے امریکی سفیر کے بیان پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ پاکستان نے جموں و کشمیر کو بھارت کا اہم حصہ قرار دینے کے موقف کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے بھارت میں متعین امریکی سفیر گور کے بیان کو حقائق کے منافی قرار دیا۔ پاکستان گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل یہ موقف اختیار کرتا آیا ہے کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، جس کے حتمی مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت آزادانہ اور غیرجانبدارانہ استصوابِ رائے کے ذریعے کرنا چاہیے۔ بھارت نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو فوجی طاقت کے بل پر سلب کر رکھا ہے اور اس نے یہ حق مانگنے کی پاداش میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کا جینا حرام کررکھا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button