پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف کاسید علی گیلانی کو ان کی چوتھی برسی پر خراج عقیدت

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے بانی رہنما سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے ان کی لازوال محبت اہلیان پاکستان کے لیے باعث فخر اور کشمیریوں سے ہمارے روحانی اور دلی تعلق کی علامت ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیر اعظم نے سید علی گیلانی کی چوتھی برسی کے موقع ایک پیغام میںکہاکہ سید علی گیلانی نے اپنی زندگی کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کے لئے وقف کردی اور جدوجہد آزادی میں کلیدی کردار ادا کیا، ان کی زندگی کشمیریوں کے لیے ظالمانہ تسلط کے خلاف مزاحمت کی دائمی علامت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج کے دن میں پاکستانی قوم اور حکومت کی طرف سے سید علی گیلانی کی کشمیر کے لئے بے مثال جدو جہد کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، سید علی گیلانی نے اپنی سیاسی بصیرت اور مدبرانہ قیادت سے کشمیر اور کشمیریوں کی آواز کو تاریخ میں زندہ رکھا تاکہ اس کی گونج دنیا کے ایوانوں تک پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی سیاسی تعلیمات کشمیریوں کی نسلوں کے لئے حق خود ارادیت سے آگاہی اور جدوجہد کی میراث ہیں ،ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے ،سید علی گیلانی کا یہ نعرہ آج بھی کشمیریوں کی زبان پر بھرپور انداز سے جاری اور جابر کے دل و دماغ پر طاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button