World

بھارت کی پاکستان دشمنی نے اتحادی آرمینیا کو بھی دھوکہ دے دیا، ایس سی او میں منافقت بے نقاب

بیجنگ: عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف سازشیں رچانے والی مودی حکومت نے پاکستان دشمنی میں اپنے قریبی اتحادی آرمینیا کو عالمی سطح پر شرمندگی سے دوچار کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے حالیہ اجلاس کے دوران بھارت نے آذربائیجان کی ایس سی او کی مکمل رکنیت کو ویٹو کرتے ہوئے آرمینیا کا راستہ بھی بند کر دیا حالانکہ دونوں ممالک کو بیک وقت رکن بنائے جانے کے بارے میں مکمل اتفاق رائے کیاگیا تھا ۔ آذربائیجان کے صدرالہام علییوف نے تیانجن میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران واضح کیا کہ بھارت پاکستان کی حمایت کی وجہ سے آذربائیجان سے انتقام لینے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ آذربائیجان کی رکنیت کو ویٹو کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کو بھارت پر سفارتی برتری حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم بھائی ہیں اور بھارت کی مخالفت ہمیں پاکستان سے دور نہیں کر سکتی۔ آذربائیجان اور آرمینیا کو ایک ساتھ ایس سی او کا رکن بنایا جانا تھا، لیکن بھارت نے آذربائیجان کی رکنیت کو ویٹو کیا ، جس کے نتیجے آرمینیا بھی تنظیم کی رکنیت حاصل کرنے سے محروم ہو گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button