بھارت
بھارت وینزویلا سے تیل خریدے گا، ایران سے نہیں: صدر ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت ایران سے نہیں بلکہ وینزویلا سے تیل خریدے گا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی سے فلوریڈا جاتے ہوئے ایئرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے ہی یہ معاہدہ کرچکے ہیں۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین کا وینزویلا سے تیل خریدنے کے لیے امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنے کا بھی خیرمقدم ہے۔







