حادثات

سرینگر:بھارتی فوجی گاڑی نے کشمیری نوجوان کو دانستہ طور پر ٹکر مار کر شہید کردیا

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس کی گاڑی نے ایک کشمیری نوجوان کو دانستہ طورپر ٹکر مار کر شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آصف احمد راتھر نامی نوجوان سکوٹر پر جار ہا تھا کہ شہر کے علاقے نہرو پارک میںبلیوارڈ روڈ پر بھارتی پیرا ملٹری گاڑی نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔اسے فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
دریں اثنا50سالہ غلام حسن تیلی اور ایک غیر مقامی شخص 40سالہ شکیل سڑک حادثات میں جانبحق ہو گئے۔
ادھر ضلع بانڈی پورہ میں وولر جھیل سے ایک لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ عامر احمد ڈار نامی نوجوان ایک ہفتے سے لاپتہ تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button