مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: بارشوں ، سرینگر جموں شاہراہ کی بندش سے باغبانی کے شعبے کو تقریبا6سو کروڑ کا نقصان پہنچا

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور شاہراہوں کی بندش کے باعث پھلوں کے باغات کو بھی شدید نقصان پہنچاہے ۔ ایک اندازے کے مطابق وادی کشمیر میں باغبانی کے شعبے کو 500 سے 600 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محکمہ باغبانی کے ایک سینئر افسرنے کہا کہ باغات شدید متاثر ہوئے ہیں اور اصل اعداد و شمار کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیب اور دیگرپھلوں سے لدے سینکڑوں ٹرک کئی روز تک سرینگر جموںشاہراہ پر پھنسے رہے اور بہت سا پھل بوسیدہ ہوا اورٹرکوں سمیت واپس پہنچا دیا گیا۔
کشمیر ویلی فروٹ گروورز اینڈ ڈیلرز یونین کے چیئرمین بشیر احمد بشیر کا کہنا ہے کہ کاشتکاروں کا 500 سے 600 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے اور وہ سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ کئی برس سے فصلوں کی انشورنش کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ باغبانوں کے لیے ایسی کوئی سکیم موجود نہیں ہے۔
باغبانوں کا کہنا ہے کہ انشورنس کے بغیر انکی مشکلات کا خاتمہ ممکن نہیں۔ سوپور کے رہائشی ایک باغبان نے کہا کہ ژالہ باری یا وقت سے قبل کی برف باری سے انکی پورے سیزن کی کمائی تباہ ہو جاتی ہے اور جب تک انشورنس کا کوئی مناسب طریقہ کار نہیں ہوگا، کاشتکار بدستورموسم اور سرینگر جموں شاہراہ کے حالات کے رحم و کرم پر رہیںگے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button